کراچی سے متحدہ لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ، دستاویزات برآمد

کراچی میں پولیس نے کارروائی کے دوران متحدہ لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضے سے پستول اور اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ماڑی پور پولیس نے کارروائی کے دوران متحدہ لندن کے ٹارگٹ کلر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

ملزم خرم انصارنے دوران تفتیش انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ساتھیوں کے ہمراہ مختلف وارداتوں میں ملوث رہا،جماعت اسلامی کے استقبالیہ کیمپ پرفائرنگ کی اورآگ بھی لگائی۔