نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کا نشانہ بنی دونوں مساجد کھول دی گئیں

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا نشانہ بنائی گئی دونوں مساجد مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد کھول دی گئیں۔

دہشت گردی کا نشانہ بنائی گئی ان مساجد کو ترکی کی جانب سے قالین کا تحفہ دیا گیا ہے۔

سخت سیکیورٹی کی وجہ سے مساجد میں ابتدائی طور پر 14 افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔

واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ میں واقع دو مساجد پر 15 مارچ کو جمعے کی نماز پڑھنے آنے والے نمازیوں پر دہشت گرد حملہ کیا گیا جس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 50 افراد شہید اور 48 زخمی ہوئے تھے۔