ایس ڈی ایف نے شام میں داعش کو شکست دیکر عالمی دہشتگرد تنظیم کی 5 سالہ خلافت کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کردوں کی زیر سرپرستی چلنے والی سیرین ڈیموکریٹک فورسز) ایس ڈی ایف( جنگجوؤں نے شدت پسند تنظیم کے آخری گڑھ باگوز میں عمارتوں پر اپنی فتح کے جھنڈے لہرا دیئے ہیں۔
داعش کی خلافت کے خاتمے کے اعلان کے باوجود شدت پسند تنظیم اب بھی عالمی سطح پر ایک بڑا خطرہ ہے،ایک محتاط اندازے کے مطابق داعش اپنے عروج پر عراق اور شام میں 88 ہزار اسکوائر کلومیٹر رقبے کو کنٹرول کر رہے تھے۔
ایس ڈی ایف اتحاد نے داعش کے خلاف فیصلہ کن معرکہ رواں برس مارچ میں شروع کیا تھا جس میں شدت پسند تنظیم نے شام کے مشرقی علاقے باگوز میں پناہ لے لی تھی۔فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ایس ڈی ایف کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ ختم ہو گیا ہے۔