ممبئی : بھارت میں الیکشن سے قبل وزیراعظم نریندر مودی کوشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اب مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی مودی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔
ایک جانب پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر پاکستان ڈے کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کے ساتھ برا سلوک کیا جارہا ہےتودوسری جانب بھارتی وزیراعظم پاکستانی وزیراعظم کو 23 مارچ کی مبارکباد پیش کررہے ہیں
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی اس دہری اور بے اصولی پر مبنی حکمت عملی کا مقصد صرف مقامی سیاست اور انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔
واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھی ایک انٹرویو میں محبوبہ مفتی نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کہا تھا کہ مودی سرکار جنگ کے نام پر بھارتی عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے، بھارت کبھی بھی پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں کرے گا۔