بھارت کے فوج کے تسلط اور ریاستی جبر کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے ۔
حریت قیادت کی اپیل پر وادی میں کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔
حریت رہنما یاسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر بھارتی پابندی کے فیصلے پر حریت قیادت کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
ایک بیان میں حریت قیادت نے کہا کہ مقبوضہ وادی کی جماعتوں پر پابندی کشمیریوں کی جدوجہد کے خلاف بھارت کا انتقامی حربہ ہے۔
یاد رہے کہ قابض بھارتی حکومت نے دو روز قبل جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگائی تھی۔