سبی میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ماں اور 5 بچے ہلاک

سبی میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ماں اور 5 بچے ہلاک ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہو گئے، لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سبی کے علاقے ہرنائی میں میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 5 بچے ہلاک ہوگئے جبکہ 2 زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،لاشوں اور زخمیوں کو ہرنائی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تودہ گھر پر گرا جس کے باعث حادثہ رونما ہوا۔