سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی اپنے قریبی عزیزوں کے لیے عمرہ ویزہ جاری کرا سکیں گے۔
وزارت حج عمرہ کے سیکرٹری برائے عمرہ ڈاکٹر عبد العزیز وزان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جلد ہی نافذ ہونے والے نئے قانون کے مطابق سعودی شہریوں سمیت سعودی عرب میں مقیم تمام غیر ملکی بھی اپنے 3 سے 5 رشتہ داروں کے لیے عمرہ ویزہ جاری کروا سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ شہری اور غیر ملکی سال میں 3 مرتبہ اپنی عزیزوں کو عمرہ کے لیے سعودی عرب بلا سکیں گے اور اس کے لیے سعودی شہری اپنے کارڈ پر یا غیر ملکی اپنے اقامہ پر اپنے3 سے 5 عزیزوں کے عمرہ ویزے جاری کرواسکے گا۔
وزارت حج عمرہ کے سیکریٹری برائے عمرہ ڈاکٹر عبد العزیز وزان کے مطابق وزارت نے نیا قانون منظور کر لیا ہے جس پر بہت جلد عملدرآمد ہوگا۔