سعودی عرب نے گولان کی پہاڑیوں پر امریکی فیصلہ مسترد کر دیا
منگل 26 مارچ 2019, 11:15 شام
اہم خبریں, بام دنیا
سعودی عرب نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کی حاکمیت سے متعلق امریکی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔
اس ضمن میں سعودی حکام نے کہا کہ امریکی اعلان اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی بنیادی اصولوں اور قراردادوں کے خلاف ہے، گولان کا پہاڑی علاقہ عرب علاقہ ہی رہے گا۔
سعودی عرب کی جانب سے جاری بیان میں امریکی فیصلے کے خلاف شدید مذمت اور اسے بين الاقوامی قوانين کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
سعودی بیان کے مطابق گولان کا پہاڑی علاقہ عرب علاقہ ہی رہے گا۔ امریکی فیصلے کے مشرق وسطی میں امن عمل اور خطے کے امن و استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
سعودی عرب نے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی قرار دادوں اور اقوام متحدہ کے منشور کا احترام کیا جائے۔
یاد رہے امریکی صدر نے گولان پر اسرائیل کی حاکمیت ماننے کے حکم پر دستخط کیے تھے، امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ اس تقریب میں حکم نامے پر دستخط کیے جس میں اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو بھی موجود تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے اسرائیل کی گولان کی پہاڑیوں پر حاکمیت کو میں نے تسلیم کرلیا ہے۔