سندھ بھر میں آج سے تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان

اساتذہ پر تشدد کے خلاف سندھ کے سرکاری اساتذہ کی تنظیم ‘گسٹا’ نے آج سے صوبے بھر میں تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن ( گسٹا) کے صدر اشرف خاصخیلی نے کہا کہ آج سرکاری اسکولوں میں کوئی کلاسز نہیں ہوگی۔ اساتذہ کے بائیکاٹ کے بعد میٹرک اور انٹر کے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

گزشتہ روز اساتذہ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا جس کے دوران پولیس نے اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور شیلنگ بھی کی۔