مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج اور پولیس کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے۔
2 کشمیریوں کی شہادت کا تازہ واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں پیش آیا ہے جہاں کا محاصرہ کرنے کے دوران بھارتی فوج نے ان بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔
کے ایم ایس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے آج ضلع بڈگام کے علاقے کا محاصرہ کیا اور وہاں گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
گزشتہ روز بھی قابض بھارتی فوج نے شوپیاں اور کپواڑہ میں 4 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔