پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی جو سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی ہے اس میں یکم اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم ڈویژن کو ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 17 پیسے اضافے اور مٹی کا تیل 6 روپے 65 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔ اوگرا نے اپنی سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔