وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان پورے ملک کے وزیراعظم ہیں ،حالیہ سروے میں عمران خان 57 فیصد ، باقی جماعتیں 18 ، 19 فیصد میں کھڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کی معیشت متاثر ہوگی تو ملک کے باقی ادارے بھی متاثر ہونگے،خوف کی فضامیں کاروبارنہیں ہوسکتا،اداروں کوخود احتسابی کاعمل شروع کرناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں امیر اور غریب کے لیے علیحدہ علیحدہ نظام چل رہا ہےجن عوام کا پیسا لوٹا گیا ہے ان کو اس معاملے پر تکلیف ہوتی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے واضح کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا فیصلہ عوامی مفاد کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے لکھا کہ آئل ایںڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ڈیزل کی قیمت 11 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی۔
فواد چوہدری نے لکھا کہ حکومت پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات میں 70 ارب روپے ریلیف دے رہی ہے، اب بھی عوامی مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔