پاکستان نے معلومات کے معاملے میں پیشہ ورانہ مہارت دکھائی۔فائل فوٹو
پاکستان نے معلومات کے معاملے میں پیشہ ورانہ مہارت دکھائی۔فائل فوٹو

ہائبرڈ جنگ میں پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا۔بھارتی جرنیل کا اعتراف

کشمیر میں کور کمانڈر رہنے والے بھارتی جرنیل نے اعتراف کیا ہے کہ آئی ایس پی آر نے ہائبرڈ  جنگ میں بھارت کو پچھاڑ دیا۔

سابق بھارتی کورکمانڈرناردرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عطاحسنین نے برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب میں آئی ایس پی آر کی کارکردگی کا اعتراف کیا اور کہا کہ ہائبرڈ جنگ میں پاکستان جیت گیا اور بھارت ہارگیا۔

سابق بھارتی جنرل نے کہاکہ آئی ایس پی آر نے اطلاعات کے میدان میں بھارت کو شکست دی، پاکستان نے معلومات کے معاملے میں پیشہ ورانہ مہارت دکھائی۔

سابق بھارتی جنرل نے کہاکہ انفارمیشن جنگ کیسے لڑنی ہے ہمیں آئی ایس پی آر سے سیکھنا چاہیے، آئی ایس پی آر نے کشمیریوں کو بھارتی فوج اور قوم سے دور کر دیا ہے۔

سابق بھارتی جنرل نے کہا کہ بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں سے کشمیر کے لوگ ہمارے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے، آئی ایس پی آر نے سکھایاکہ معلومات کا استعمال کیسے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں دہشتگردی کی لہر ہے اور لوگ ہائبرڈ وار سے ناواقف ہیں، ہائبرڈجنگ کیاہوتی ہے،آئی ایس پی آرنے ہمیں بتایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روایتی جنگوں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا اور امریکہ کو یہ بات سمجھنے میں 18 سال لگ گئے۔

سابق انڈین کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل عطا حسین نے کہا کہ بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری کھڑے ہوئے۔ بحیثیت فوجی مجھے پلوامہ جیسے حملےکی توقع تھی۔

بھارتی جنرل کا کہنا تھا کہ روایتی جنگ کا تصور ختم ہو چکا ہے، بھارت خود کو بائبرڈ جنگ کے لیے تیار کرے۔