افغانستان میں طالبان کے مختلف صوبوں میں حملوں میں 17 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکام نے ملک کے مختلف حصوں میں طالبان کے تازہ حملوں میں تقریباً 17 پولیس اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔
شمالی صوبے بدخشاں کے ترجمان نیک محمد نے بتایا کہ جمعہ کو ضلع ارگانج کوہا میں طالبان کے حملے میں 3 پولیس اہلکار ہوئے، جہاں تاحال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
صوبائی پولیس سربراہ غلام داود تاراخیل نے بتایا کہ طالبان نے صوبہ غزنی میں بڑا حملہ کیا اور 2 چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’مذکورہ حملے میں تقریباً 9 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو کئی گھنٹوں بعد ’بھاری جانی نقصان کے ساتھ شکست‘ دے دی گئی۔
دوسری جانب صوبائی ڈپٹی کونسل چیف اسد اللہ کاکڑ نے بتایا کہ صوبہ زابل کے ضلع شنکئی میں طالبان کے حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تینوں حملوں کی ذمے داری قبول کرلی۔