پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عمران خان کے اعلانات بس اعلانات ہی ہیں، صوبے کو 162 ارب میں سے ایک روپیہ نہیں ملے گا،کراچی کے لوگوں کوتسلی کیلیے لولی پاپ دیاگیا،وزیراعظم کراچی کے لوگوں کولولی پاپ دے کرچلے گئے۔
یئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعدسوچتاتھاتبدیلی آئےگی،سندھ کے حالات بہت مخدوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کراچی میں وزیراعلیٰ کے بغیراجلاس کررہے تھے،وزیراعظم کوچاہیے تھاوزیراعلیٰ سے ملاقات کرتے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب،آپ کےکل کے سارے اعلانات بوگس تھے وزیراعلیٰ ساتھ نہیں تو آپ کیسے ملک چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ معاملات حل کرنے کے بجائے لڑائی کی جارہی ہے،کے فورمنصوبے پرابھی تک کام مکمل نہیں ہوا، ترقیاتی مفادمیں سندھ کوصرف بےوقوف بنایاجارہاہے۔
مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ کراچی منصوبے کے 162 ارب کہاں آئیں گے،کوئی تفصیل نہیں،دعویٰ کرتاہوں کراچی کیلیے رقم نہیں آئےگی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کراچی اورحیدرآباد کے لوگوں کووفاق میں نوکریاں دیں،سندھی ہمارے بھائی ہیں پراردوبولنے والوں کوبھی انکاحق ملناچاہیے،شہری علاقوں کے لوگوں کونوکریاں تومل نہیں رہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سےپی ٹی آئی نے34سیٹیں لےلیں پرکراچی کیلیےکچھ نہیں کیا،عمران خان آپ کے بلڈر اراکین آپ کو غلط راہ پر لے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ باغ ابن قاسم کا پروجیکٹ وا گزار کروا کر کام کرایا،میرے بنائے گئے پروجیکٹ پر کل وزیر اعظم نے تختی لگادی۔