بن قاسم پارک پر بہت سے لوگوں کی نظریں لگی ہیں۔فائل فوٹو
بن قاسم پارک پر بہت سے لوگوں کی نظریں لگی ہیں۔فائل فوٹو

بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کانام ضرورتبدیل کریں گے۔گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کانام ضرورتبدیل کریں گے،سندھ حکومت کووفاق کے منصوبوں کاخیرمقدم کرناچاہیے، ترقیاتی منصوبے لگنے سے عوام کافائدہ ہوتاہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خواجہ اظہار الحسن کی عیادت کرنے کے بعد ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ اظہارالحسن کی حالت خطرے سے باہرہے،ٹریفک حادثات کا نوٹس لیا ہے، انشااللہ مسئلہ حل کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں عمران اسماعیل نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم وزیراعظم نے کب نام تبدیل کرنے کا کہا لیکن ان شا اللہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کانام تبدیل کریں گے۔

گورنر سندھ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کبھی کوئی وزیر اعظم خود نہیں کہتا کہ مجھے ایئرپورٹ لینے آئیں،یہ تو سیکیورٹی کرٹسی ہے،بار بار ہاتھ بڑھانے کے باوجود آپ کو لگتا ہے کہ یہ خطرہ ہے، یہ کسی کےلیے خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ بن قاسم پارک پر بہت سے لوگوں کی نظریں لگی ہیں اسے بار باربگاڑا جاتاہے،یہ پارک تو کوٹھاری نے گفٹ کیا تھا اس کا مشرف نے افتتاح کیسے کیا۔