عوام بدترین لوڈشیڈنگ کیلیے تیار رہیں۔اویس لغاری
حکومت نے بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا۔پریس کانفرنس
تقسیم کارکمپنیوں کا نظام تباہی کے قریب پہنچ چکا۔فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے رہنما اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیاگیا، تقسیم کارکمپنیوں کاسارانظام تباہی کے قریب پہنچ چکا ،اس سال بدترین لوڈشیڈنگ کاسامناکرناپڑےگا۔
سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ تقسیم کارکمپنیوں کاسارانظام تباہی کے قریب پہنچ چکا ،اس سال بدترین لوڈشیڈنگ کاسامناکرناپڑےگا، انہوں نے کہا کہ جہاں چوری زیادہ ہے ان فیڈرزکوکم بجلی دی،حکومت کے پاس واحدحل بجلی کی قیمت بڑھاناہے،حکومت کے اس اقدام کومستردکرتے ہیں۔