وزیربلدیات سندھ سعید غنی سعید غنی نے کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل عقل سےپیدل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں،وزیر اعظم کا رویہ ایک بادشاہ سلامت والا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ باغ ابن قاسم کا چار سے پانچ مرتبہ افتتاح ہواہے,میئر سے پوچھنا چاہیےکہ کون باغ ابن قاسم پر نظر رکھ کر بیٹھاتھا۔
انہوں نے کہا کہ 2009 میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع ہوا تھا،مجھے یقین ہے 8 ماہ بعد بھی وزیراعظم نےآئین نہیں پڑھاہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو صرف پیپلز پارٹی کی نہیں پوری قوم کی لیڈر ہیں،محترمہ نے دہشتگردی کے خلاف لڑتے ہوئے جان دی۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ملکی مفاد میں نہیں،ہماری بدقسمتی ہے کہ عمران خان جہاں جاتے ہیں،مسائل کھڑےکردیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جواٹھارویں ترمیم کےخلاف سازش کرےگاوہ ملک کی سالمیت سے کھیلے گا،:سننےمیں آیا ہے کہ وزیر اعظم کےگھرمیں بھی کچھ مسائل ہیں۔