بیجنگ : چین میں برقی آلات تیار کرنےوالی فیکٹری میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صوبے جیانگسو صوبے میں فیکٹری کے باہر دھاتوں کے ناکارہ ٹکروں کے کنٹینر میں آ گ لگ گئی جس کے باعث شدید نوعیت کا دھماکہ ہوا ،
دھماکےمیں 7افرادہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
کونشان ویفر ٹیکنالوجی کا رپوریشن لیمیٹڈ میں ہونے والے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔