پانچواں اورآخری میچ:آسٹریلیاکاپاکستان کوجیت کیلئے 328رنزکاہدف

دبئی: سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کے لیے گرین شرٹس کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا، آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پانجوان ایک روزہ میچ جاری ہے،سیریز کے آخری میچ میں کینگروز نے گرین شرٹس کو جیت کیلئے 328 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچز کے پانچواں اور آخری میچ کھیلا جارہا ہے،پاکستانی ٹیم کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم شان مسعود، عابد علی، حارث سہیل، سعد علی، عمر اکمل، کپتان عماد وسیم، محمد رضوان، یاسر شاہ، عثمان شنواری، جنید خان اور محمد عباس پر مشتمل ہے۔جبکہ آج کے میچ میں بھی شعیب ملک ٹیم کو دستیاب نہیں، جن کی غیر موجودگی میں عماد وسیم ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جب کہ محمد حسنین کی جگہ محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ایرون فنچ کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈسکوب، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، الیکس کیری، نیتھن لیون، ایڈم زمپا، کین رچرڈسن اور جیسن بینڈروف پر مشتمل ہے۔آسٹریلوی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی، نیتھن کوٹلر نیل کی جگہ جیسن بینڈروف کو موقع دیا گیا ہے۔