اسلام آباد: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ 4 اپریل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بریفنگ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پرامجد خان کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی 4 اپریل کو جی ایچ کیو کا دورہ کرے گی جہاں آرمی چیف دفاعی کمیٹی کو کنٹرول لائن، ورکنگ باونڈری اور انٹرنیشنل بارڈرز کی صورت حال بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزیوں پر پاک فوج کے جوابی اقدام کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
آرمی چیف کی بریفنگ کے بعد کمیٹی اراکین یادگار شہدا پر بھی حاضری دیں گے جب کہ قومی اسمبلی کی 21 رکنی کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے اراکین شامل ہیں۔