پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر عمر اکمل کو دبئی کے نائٹ کلب میں جانے پر سزا سنا دی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے بلے باز عمر اکمل پر جرمانہ عائد کردیا۔
عمر اکمل پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ایسا اقدام نہ کرنے کی تنبیہ بھی کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ عمر اکمل چو تھے ون ڈے میچ کے بعد دبئی کے نائٹ کلب گئے تھے،انہوں نے اپنی ویڈیو بنا کر سوشل میڈ یا پر بھی شیئر کی تھی ،چوتھے ون ڈے میچ میں عمر اکمل نے صرف 7رنز بنائے تھے۔