بھارت کے دوسرے بڑے شہر ممبئی کے انڈر ورلڈ ڈان داﺅد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کا فلیٹ ایک کروڑ 80 لاکھ انڈین روپے میں نیلام کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حسینہ پارکر کے گھر کی بولی اسمگلنگ اینڈ فارن ایکسچینج مینی پولیشن ایکٹ (SAFEMA ) کی جانب سے کرائی گئی جس کی ابتدائی قیمت ایک کروڑ 69 لاکھ روپے رکھی گئی تھی ۔
30بولی دہندگان نے ای آکشن، پبلک آکشن اور خفیہ بولی کے ذریعے حصہ لیا۔ممبئی کے علاقے ناگ پاڑہ میں واقع 600 مربع فٹ کا یہ فلیٹ ایک کروڑ 80 لاکھ روپے میں فروخت ہوا ۔
اس فلیٹ کے ساتھ داﺅد ابراہیم کے رشتے داروں کی 4 دوسری جائیدادیں بھی فروخت کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی داﺅد ابراہیم کی کئی جائیدادیں نیلام کی جاچکی ہیں جو خرید ی تو گئی ہیں لیکن ان کا قبضہ نہیں لیا گیا۔