بھارت میں عام انتخابات 2019کی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں،بہار میں مودی کی ریلی کے دوران ہنگامہ آرائی،جوتے، چپلیں اور کرسیاں چل گئیں۔
بہار کے جموئی میں ریلی سے خطاب کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی گیا پہنچے، لیکن ان کے وہاں پہنچنے سے قبل ہی ہنگامہ آرائی ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم مودی کی ریلی پر لوگوں نے ایک دوسرے پر چپلیں اور جوتے پھینکنے شروع کر دیے اور وہاں رکھی کرسیاں بھی اٹھا کر پھینکنے لگے۔
معاملہ اتنا بگڑا کہ ماحول کو پرسکون کرنے کے لیے کئی بی جے پی رہنماؤں کو مفاہمت کے لیے آنا پڑا۔ ہنگامہ آرائی میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔