ہلاک اور زخمی ہونے والوں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.۔فائل فوٹو
ہلاک اور زخمی ہونے والوں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.۔فائل فوٹو

طالبان کے حملے میں 8افغان پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان جنگجووں کے حملے میں 8پولیس اہلکار ہلاک،4زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے بلخ میں طالبان جنگجووں نے گشت کرنے والی پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک اور 4زخمی ہوگئے،ہلاک اور زخمی ہونے والوں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

صوبائی پولیس کے ترجمان عدیل شاہ عدیل نے میڈیا کو بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ضلع شولگارہ میں ایک راکٹ داغا گیا جس پر مقامی چیک پوسٹ کے پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو طالبان جنگجووں نے اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں کا 3گھنٹوں تک مقابلہ کیا اور جنگجووں کو بھاگنے پر مجبور کردیا، جنگجو اپنے زخمی ساتھیوں کو بھی ساتھ لے گئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں 8پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ مقابلے کے دوران طالبان جنگجو بھی مارے گئے۔طالبان کی جانب سے حملے سے متعلق کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا ہے.

افغان حکومت نے بھی حملے میں مارے جانے والے طالبان جنگووں کی تعداد اور تفصیلات فراہم نہیں کی۔