پاک فوج کی حراست میں رہنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے حوالے سےبھارتی ویب سائٹ ’ دی پرنٹ ‘ نے ایک آرٹیکل شائع کیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ جب پاکستانی حکام نے بھارتی پائلٹ کی اہلیہ سے ٹیلیفون پر بات کروائی گئی۔
ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران ابھی نندن نے اپنی اہلیہ کے ساتھ پاک فوج کی جانب سے ملنے والی چائے پر ایک چھوٹا سا مذاق بھی کیاجس پر تنوی مرواہ نے انہیں جواب دیا کہ ” چائے بنانے کا طریقہ لیتے ہوئے آنا “ ۔
ابھی نندن کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں وہ پاک فوج کے حکام سے بات چیت کر رہے ہیں جس دوران ایک اہلکار ان سے چائے کے بارے میں پوچھتا ہے تو بھارتی پائلٹ جواب دیتاہے کہ چائے بہت اچھی بنی ہے ۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بھارتی پائلٹ کی اہلیہ نے چائے کے بارے میں مذاق بھی کیا ۔ابھی نندن کی اہلیہ نے فون پر پوچھا کہ ’ ’ چائے کیسی تھی ؟“ بھارتی پائلٹ نے جواب دیا کہ ” اچھی تھی ۔“
تنوی نے ابھی نندن کو مذاق کرتے ہوئے ایک اور سوال کیا کہ ” مجھ سے بھی اچھی بنائی تھی ؟“ ۔ بھارتی پائلٹ یہ سوال سن کر ہنس پڑے اور کہا کہ ” ہاں تم سے بھی بہتر تھی ۔“ شوہر کی یہ بات سن کر تنوی نے جواباً کہا کہ ” تو پھر چائے بنانے کا یہ طریقہ بھی لیتے آنا ۔“