سندھ ہائی کورٹ نے خانانی اینڈ کالیا اسکینڈل کا 8سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کر دیا۔
ہائی کورٹ نے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل پر فیصلہ سنایا ہے۔
2011 ءمیں بینکنگ کورٹ نے 8ملزمان کو بری کیا تھا جسے ایف آئی اے نے چیلنج کیا تھا۔
وکیل صفائی کے مطابق خانانی اینڈ کالیا اسکینڈل کیس میں ٹرائل کورٹ میں 100گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے تھے۔
وکیل صفائی نے یہ بھی بتایا کہ 42 گواہان نے ملزمان کے حق میں گواہی دی تھی، جبکہ سیشن عدالت میں بھی حوالہ ہنڈی ثابت نہیں ہوئی تھی۔