امریکا ایران کشیدگی کے باعث خطے پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔فائل فوٹو
امریکا ایران کشیدگی کے باعث خطے پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔فائل فوٹو

ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پرشدید احتجاج کیا۔

ڈی جی جنوبی ایشیا ڈاکٹر فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ تھمایا۔ خیال رہے کہ یکم اپریل کو بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 4 شہری زخمی ہوئے تھے۔

2 اپریل کوبھارتی فورسزکی فائرنگ سے ایک شہری شہید اور 3 زخمی ہوئے تھے ، 2 اپریل کوبھارتی فورسز نے بکسر سیکٹر میں مسافر بس کو نشانہ بنایاتھا۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہی ہیں۔

سول آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سیز فائر کی خلاف ورزیاں خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

بھارتی حکومت اپنی افواج کو کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پرامن قائم رکھنے کی ہدایت کرے اور بھارت اقوام متحدہ کے مبصرین کو یو این او کی قراردادوں کی روشنی میں کردار ادا کرنے کی اجازت دے۔