اسلامی نظریاتی کونسل نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے ملزمان کو ہتھکڑی پہنانا غیر شرعی قرار دیدیا ہے اور اس سلسلے میں ایک قرارداد بھی منظور کرلی گئی۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز صادق نے اعلان کیا ہے کہ ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو جائزہ لے گی کہ کون کونسا نیب کا قانون شریعت کے منافی ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قبلہ ایاز نے کہا کہ نوجوان نسل ذہنی تنائو کا شکار ہے ، خواتین کو میراث سے حصہ دلوانے کے لیے قانون سازی کرائیں گے ،پانی کا ضیاع روکنے کے لیے منبر ومحراب پر معاملہ اجاگر کریں گے۔
انہوں نے نیب کی طرف سے نیب کی طرف سے ملزمان کو ہتھکڑی پہنانا غیرشرعی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
نیب ان اقدامات سے باز رہے گرفتار ملزمان کی ہتک عزت تکریم انسانیت کی خلاف ورزی ہے ، اسلامی نظریاتی کونسل نے رضا خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جو کمیٹی جائزہ لے گی کہ کون کونسا نیب کا قانون شریعت کیخلاف ورزی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ جرم ثابت ہونے سے قبل میڈیا میں ہتک عزت اسلام اور تکریم انسانیت کی خلاف ورزی ہے ۔