مقبوضہ کشمیر کے علاقے پُلواما میں سڑک حادثے میں بھارتی فضائیہ کے2 افسر ہلاک اور 2زخمی ہوگئے ہیں جب کہ مرنے والوں میں ایک اسکواڈرن لیڈر بھی شامل ہے۔
حادثہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پُلواما میں اس وقت پیش آیا جب بھارتی فضائیہ کے افسران جیپ میں سوار ملنگ پورہ کے علاقے سے گزررہے تھے، لاشوں اورزخمیوں کو فوجی اڈے میں واقع اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سینئرپولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں 2افسر ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تاہم حادثے کی دیگر تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں اور نہ ہی یہ واضح ہوسکا کہ آخر اس وقت افسران کو غیرضروری سفر کی ضرورت کیوں پیش آئی ۔
جس مقام پر یہ حادثہ پیش آیا وہ بھارتی فضائیہ کے اڈے کے قریب ہی واقع ہے جب کہ واقعے کی اعلیٰ سطح تحقیقات اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔