متحدہ عرب امارات نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز زید میڈل سے نوازدیا۔۔
ٹوئٹر پر ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہمارے تاریخی تعلقات ہیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اہم کردار نے ان کو مزید تقویت دی۔
نریندر مودی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے صدر انہیں زید میڈل سے نوازتے ہیں ۔
تجمعنا بالهند روابط تاريخية وعلاقات استراتيجية شاملة، عززها الدور المحوري لصديقي العزيز رئيس الوزراء الهندي ناريندرا مودي الذي منحها دفعة كبيرة.. وتقديرا لجهوده يمنحه رئيس الدولة ''وسام زايد'' .. نثق بمستقبل واعد يجمع البلدين يعززه التفاهم والتعاون المشترك.
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) April 4, 2019
جوابی ٹویٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ولی عہد کی قیادت میں بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات مستحکم ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ دوستی دونوں ممالک اور دنیا کے لوگوں کے لیے امن اور خوشحالی کا باعث بنے گی ۔
Thank you, Your Highness Mohamed bin Zayed Al Nahyan.
I accept this honour with utmost humility.
Under your visionary leadership, our strategic ties have reached new heights. This friendship is contributing to the peace and prosperity of our people and planet. https://t.co/gtAy00uffw
— Narendra Modi (@narendramodi) April 4, 2019