انٹر پول نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کر نے سے انکار کر دیاہے ۔
پاکستان نے انٹرپول سے حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی جسے یہ مسترد کر دیا گیاہے ۔
درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ 11 صفحات پرمشتمل ہے جس میں کہا گیاہے کہ الزامات سے متعلق پاکستانی حکام نے قابل اعتبار شواہد جمع نہیں کرائے ، اس لیے حسین نواز کے ریڈوارنٹ جاری نہیں کیے جا سکتے ۔
یاد رہے کہ حسین نواز شریف پاناما کیس میں نامزد تھے اور احتساب عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔