کراچی ایئر پورٹ پرکسٹم انٹیلی جنس حکام نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، کسٹم حکام نے دوحہ سے آنے والی غیرملکی خاتون سے ممنوعہ انجکشن برآمد کرلیے جن کی مالیت3 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی ایئر پورٹ میں کسٹم انٹیلی جنس حکام نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اوردوحہ سے آنے والی غیر ملکی خاتون سے کروڑوں روپے کے ممنوعہ انجکشن برآمد کرلیے۔
خاتون سے11ہزارممنوعہ انجکشن برآمد ہوئے جو اس نے اپنے سامان میں چھپا رکھے تھے، کسٹم حکام نے خاتون کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔