ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نےخبردار کیا ہے کہ واشنگٹن بغداد میں حکومت کو گرانے کے لیے سازش کررہا ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نےخبردار کیا ہے کہ عراق اپنی سرزمین سے امریکی فوجیوں کی واپسی کا مطالبہ کرے ورنہ واشنگٹن سازش کے ذریعے حکومت کو گرادےگا۔انہوں نے کہاکہ عراق جلدازجلد اپنی سرزمین سے امریکی فوجیوں کی بے دخلی کو یقینی بنائے کیونکہ طویل مدت تک ان کی موجودگی کے بعد واپسی کا عمل مشکلات کے باعث بنے گا۔