ان کے اہلخانہ بھی امریکہ میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔فائل فوٹو
ان کے اہلخانہ بھی امریکہ میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔فائل فوٹو

16 سعودی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

امریکی وزارت خارجہ نے 16 سعودی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہریوں پر پابندی واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔

وزیر خارجہ کے پاس اتنے شواہد موجود ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان افراد نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے ، اس لیے نہ صرف یہ لوگ بلکہ ان کے اہلخانہ بھی امریکہ میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

اس سے قبل بھی جمال خاشقجی قتل کیس کے باعث امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کے دو درجن آفیشلز کے ویزے منسوخ کردیے گئے تھے جبکہ 17 سعودی شہریوں کے اثاثے منجمد کیے گئے تھے۔