امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان پر انتہائی شرمناک الزام عائد کردیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق رواں ہفتے ایک کتاب شائع ہوئی جس میں بتایا گیا ہے کہ رپبلکن نمائندہ گان کے اعزاز میں نجی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ٹرمپ نے مبینہ دعویٰ کیا کہ ’ سعودی عرب میں میلانیا ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد ہاتھ بھی نہیں ملانا چاہتی تھی مگر شاہ سلمان نے زبردستی مصافحے کے لیے ان کی طرف ہاتھ بڑھایا اور پھر مجبورا میری اہلیہ کو ہاتھ ملانا پڑا‘۔
کتاب میں بتایا گیا ہے کہ ’امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شاہ سلمان نے میلانیا سے ہاتھ ملانے کے بعد اس پر تین بار بوسہ دیا‘۔
یاد رہے کہ امریکی صدر کے دورہِ سعودی عرب کی ویڈیوز آن ریکارڈ موجود ہیں جس میں کہیں بھی بوسے کا منظر نہیں اور بالخصوص ٹرمپ جس بات کا حوالہ دے رہے ہیں وہ شواہد کہیں بھی موجود نہیں۔