نیپال میں ‘سمٹ ایئر’ کا ایک طیارہ دوسرے جہاز سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق طیارہ تینزنگ ہلیری لوکلا ایئر پورٹ سے پرواز بھرنے والا تھا۔ ‘نیپالی ٹائمز’ کے مطابق حادثہ میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک پائلٹ اور ایک پولس افسر شامل ہیں۔ حادثہ میں 5 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ہمالین ٹائم کو ایک پولس افسر نے بتایا کہ متاثرین کو ایئر لفٹ کر کے کھٹمنڈدو لے جایا گیا ہے، جہاں زخمیوں کا علاج و معالجہ کیا جائے گا۔
عینی شاہدین کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا ایئر سمٹ کا طیارہ پرواز بھرنے کی تیاری کر رہا تھا کہ اچانک اس کا توازن بگڑ گیا اور وہ ایک دسرے جہاز (مانگ ایئر چوپر) سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہو گیا۔