تھانہ گلبرگ لاہور کی پولیس ملزم کو پکڑنے لیہ گئی تھی۔فائل فوٹو
تھانہ گلبرگ لاہور کی پولیس ملزم کو پکڑنے لیہ گئی تھی۔فائل فوٹو

پولیس وین الٹ گئی،4 اہلکار جاں بحق، ملزم سمیت 8زخمی

شیخوپورہ میں تھانہ گلبرگ لاہور کی پولیس وین الٹ گئی جس میں سوار 4 پولیس اہلکار جاں بحق ،7پولیس اہلکار اور ایک ملزم  زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں پولیس وین ڈرائیور اکبر خان، تفہیم مہدی، شاہد محمود، عامرسجاد، ا کرم، مشرف اور اشتہاری مجرم اسلم ولد عبدالحکیم شامل ہیں۔ زخمیوں کو لاہور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع نے زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے پولیس ملازمین ٹرینی اے ایس آئی اسد الرحمٰن، غلام مصطفی، ہیڈ کانسٹیبل مجاہد الحسن اور کانسٹیبل کوثر کا تعلق لاہور سے ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق پولیس وین فیصل آباد سے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرکے لاہور آ رہی تھی اور نشاط مل چنڈو سٹاپ فیصل آباد روڈ شیخوپورہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔

پولیس ٹیم انچارج چوکی ایف سی لاہور محمد اسلام کی سربراہی میں اسلام کو گرفتار کرنے لیہ گئی تھی جو گلبرگ پولیس کو مطلوب تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ریڈ کرنے والی پارٹی میں آٹھ پولیس اہلکار گلبرگ پولیس کے تھے۔ جاں بحق کانسٹیبل غلام مصطفٰے، کانسٹیبل مشرف اور جاں بحق کانسٹیبل کوثر نے لاہور آتے ہوئے پولیس وین میں لفٹ لی تھی، لفٹ لینے والے اہلکاروں میں ایک کا تعلق تھانہ ساندہ، ایک تھانہ برقی جبکہ ایک کا تعلق تھانہ گلبرگ سے تھا۔