بھارت کی دو نمبری۔پاک فوج کے نغمے کی دھن چوری کر لی
نقل کرنے پرخوشی ہوئی، اب سچ بولنے کی پاکستانی عادت کو بھی اپنا لیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر
الیاس نے اسلام مخالف شخص کو قرآن پاک کی بے حرمتی سے روکا۔فائل فوٹو
بھارت نقل کرنے میں بہت مہارت رکھتا ہے جیسے کہ وہ ماضی میں نصرت فتح علی خان کی کمپوزیشنز سمیت کئی معروف گانے کاپی کر چکا ہے تاہم اب یہ روایت بالی ووڈ سے بھارتی سیاسی جماعتوں میں بھی منتقل ہو گئی ہے اور انہوں نے پاک فوج کا نغمہ ” پاکستان زندہ باد “ نقل کر لیاہے ۔
23 مارچ کا جشن ملک میں بھر پور انداز سے منایاگیا اور اسلام آباد میں اس دن کی مناسبت سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ملائیشیاکے وزیراعظم مہاتیر محمد تھے ۔
اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے نیا نغمہ ” پاکستان زندہ باد “ جاری کیا گیا جس نے بھر پور مقبولیت حاصل کی جسے پاکستان کے معروف گلوکار ” ساحر علی بگا “ نے گایا ہے ۔