شہریار آفریدی سیفران اور نارکوٹکس کے وزیر مملکت تھے
آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنی چاہیے تھی، وزیر اعظم عمران خان

عمران خان اور مرحوم ایرانی رہنما کا ٹیلی فون پر گفتگو کا دعویٰ

وزیر مملکت برائے داخلہ نے دعویٰ کیاہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے ایران کے ایک مرحوم رہنما ہاشمی رفسنجانی کی فون پر بات چیت ہوئی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایران کے ایک سابق صدر ہاشمی رفسنجانی دو سال قبل وفات پاچکے ہیں ، ان کی وفات آٹھ جنوری 2017کو ہوئی تھی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اب ایران جارہے ہیں اورکچھ عرصہ قبل ان کی فون پر رفسنجانی سے تفصیلی بات چیت ہوئی تھی ۔