وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ کیسز پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کو منی لانڈرنگ معاملات دیکھنے کا اختیار دے دیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے منی لانڈرنگ کے حالیہ کیسز پرشدید تحفظات کا اظہار کیا، ایف اے ٹی ایف کا مطالبہ پورا کیا اور انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو منی لانڈرنگ کے معاملات دیکھنے کی منظوری دیدی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حسن، حسین نواز، اسحاق ڈار اور بانی ایم کیو ایم لندن کو دیئے گئے تحفے ہیں جنہیں وطن واپس لانا ہے۔ شریف خاندان اور آصف زرداری نےمنی لانڈرنگ کی، ان لوگوں کے کرتوت تھے جس کے باعث پاکستان اقتصادی بحران کا شکار ہوا، مہنگائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ بھی شریف خاندان اور زرداری کی حکومتوں میں ہونے والی کرپشن ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ حسن،حسین نواز اور اسحاق ڈارعدالتوں کاسامنا نہیں کررہے، حمزہ شہبازکے 98 فیصداثاثہ جات ٹی ٹی پرمنحصر ہیں جب کہ 26 ملین ڈالر ٹی ٹی کے ذریعے شہباز شریف کو موصول ہوئے، ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمات کی تحقیقات کررہی ہے اور آگے مزید ہوشربا تفصیلات سامنے آنے والی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک جو تحقیقات سامنے آئی ہیں یہ ہمارے اقتدار میں آنے سے پہلے کی ہیں، کرپشن نے ملک کو اس حال تک پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات ایف آئی اے کررہی ہے، جن کیسز کی تحقیقات ایف آئی اے مکمل کرلے گی وہ سامنے لائے جائیں گے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ابھی جن کو یقین نہیں ان کی کرپشن کی تفصیل آنے پر آنکھیں کھل جائیں گی، زرداری صاحب کے آنے تک اسٹیل ملز فائدے میں تھی، جمہوریت بہترین انتقام ہے والا دور شروع نہیں ہوا تھا تو اسٹیل مل منافع بخش ادارہ تھا، زرداری صاحب کے آنے پر پاکستان اسٹیل ملز خسارے میں چلی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے چھ بڑے گروپس نے پاکستان اسٹیل میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، پاک اسٹیل کی اس وقت پروڈکشن کیپیسٹی 1 ملین ٹن ہے، اس کو تین ملین تک لے جایا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو گریڈ ایک سے گریڈ 5 تک کی نوکری کیلیے کوٹا دیا جاتا تھا، اب یہ کوٹا سسٹم ختم کیا جا رہا ہے، گریڈ ایک سے گریڈ پانچ کی نوکریاں اب کوٹا سسٹم کے بجائے قرعہ اندازی کے ذریعے دی جائیں گی۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہی دہشتگردی پر قابو پانے کی کسوٹی ہےہم جلد دہشتگردی سےمکمل نجات پالیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹیل مل کی بحالی کاپلان لارہےہیں جب کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو گریڈ ایک سے 5 تک کی نوکری کیلیے دیا گیا کوٹا ختم کیا جارہا ہے اس کی بجائے قرعہ اندازی کی جائے گی، پاکستان پینل کوڈمیں ترمیم لائی جارہی ہےتاکہ ہم اپنے ڈاکو چوردوسرےملکوں سےواپس لائیں، ہمارے قانون میں سزائےموت کےباعث بہت سےملک ہمارےقیدی واپس نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم، اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز پاکستان کے برطانیہ کو دیے گئے تحفے ہیں جنہیں واپس لانا ہے تاکہ وطن میں ان سے تفتیش مکمل کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے قانون میں سزائے موت کے باعث بہت سے ملک ہمارے قیدی واپس نہیں کرتے، پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) میں ترمیم لائی جا رہی ہے تاکہ ہم اپنے ڈاکو چور دوسرے ملکوں سے واپس لائیں، پی پی سی میں جو ترمیم لائی جا رہی ہے اس سے بہت سوں کے دل دھڑکیں گے۔
وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ این ٹی ایس سے متعلق سٹیزن پورٹل میں شکایا ت آئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو یہ کام دیاگیا ہے کہ ان شکایات کو دیکھا جائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت 1 سے 5گریڈ کی نوکریاں قرعہ اندازی سے دے گی جبکہ دیگر گریڈ کی نوکریاں ٹیسٹ نظام سے دیں گے جو ابھی طے ہونا باقی ہے۔