آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کے نئے بلاک کا افتتاح کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ایم ایچ کے نئے بلاکس کا کام 2013 میں شروع ہوا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلاکس کی تکمیل کے بعد سی ایم ایچ راولپنڈی میں 1150 بستروں کی گنجائش ہو گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق اسپتال کی او پی ڈی سے اب روزانہ 5 ہزار مریضوں کا علاج کیا جا سکتا ہے، اسپتال فوجیوں اور عام شہریوں کی ضروریات پورا کرےگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سی ایم ایچ راولپنڈی اب جدید ترین اسپتال بن چکا ہے اور اسپتال اب آرمی، ایئر فورس اور بحریہ کے لیے بیس اسپتال کا کام کرے گا۔