بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ،سیلابی صورتحال کے باعث 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، مواصلات اور بجلی کا نظام برہم،موسلادھار بارش اور طوفان کے نتیجے میں فصلیں تباہ ہوگئیں،خرابی موسم کے باعث بھارتی وزیر اعظم کی ریلی بھی منسوخ کر دی گئی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے وسطی اور مغربی علاقوں میں زور دار گرد آلْود طوفان کے ساتھ موسلا دھار بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
طوفانِ باد و باراں میں سب سے زیادہ راجستھان، مدھیہ پردیش اور گجرات کی ریاستیں متاثر ہوئیں، سب سے زیادہ ہلاکتیں 15 مدھیہ پردیش میں ہوئیں،ریاست راجھستان اور گجرات میں 10، 10 افراد ہلاک ہوئے۔
زیادہ تر جانی نقصان آسمانی بجلی گرنے سے ہوئیں ، لینڈ سلائیڈنگ میں درجنوں گھر تباہ ہوگئے،طوفان اور بارشوں کے تازہ لہر کے بعد ئی ، ریسکیو اداروں کو متحرک کر دیا گیا ہے، سڑکوں پر گرنے والے درختوں، بل بورڈز اور کھمبوں کو ہٹانے کا کام شروع کر متاثرہ ریاستوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بارشوں اور گرد آلود طوفان کے نتیجے میں گجرات کے اضلاع احمدآباد، راج کوٹ، بانسکنتھا، پٹن، مہسانا، سبرکنتھا اور آنند شدید متاثر ہوئے ہیں،موسلادھار باش اور طوفان کے نتیجے میں مذکورہ علاقوں کی فصلیں تباہ ہوگئیں، اس کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ بھیجے جانے والی سبزیاں خراب ہونے سے سبزی فروشوں کا بھی بہت نقصان ہوا ہے۔
انڈیا میٹیرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی ) نے گجرات کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔موسم کی صورتحال کے باعث سبرکنتھا میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی مٹی کے طوفان کی وجہ سے ٹینٹ اکھڑنے کی وجہ سے منسوخ کردی گئی۔
محکمہ موسمیات نے مدھیا پردیش کے علاقوں نیموچ، مندسور، راج گڑھ،شاجاپور، بھوپال، ودیشا، اشوک نگر سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش میں طوفان کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ طوفان کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔