میرٹ اور شفافیت کے دعوے کرنے والا اپنے ہاتھوں اپنی وکٹیں گراتا چلا جا رہا ہے۔فائل فوٹو
میرٹ اور شفافیت کے دعوے کرنے والا اپنے ہاتھوں اپنی وکٹیں گراتا چلا جا رہا ہے۔فائل فوٹو

وزیراعظم کا نیا مشیر پٹرولیم86کروڑ کا نادہندہ نکلا

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا نیا مشیر پٹرولیم ندیم بابر 86کروڑ کا نادہندہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ نئے مشیر پٹرولیم ندیم بابر ایس این جی پی ایل کے 86 کروڑ کے نادہندہ ہیں۔

پی پی رہنما نے استفسار کیا کہ اراکین اسمبلی کو چور ڈاکو سمجھنے والا پارلیمنٹ پر کیسے اعتبار کر سکتا ہے؟

ان کا کہنا ہے کہ ندیم بابر قائد اعظم سولر پارک اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے معاملات میں بھی ملوث رہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرٹ اور شفافیت کے دعوے کرنے والا اپنے ہاتھوں اپنی وکٹیں گراتا چلا جا رہا ہے۔