قومی احتساب بیورو(نیب) نے کارکے پاور کیس میں سابق سیکریٹری پانی و بجلی شاہد رفیع کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد رفیع کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے، جہاں سے نیب نے اہم دستاویزات بھی قبضے میں لے لی ہیں۔
شاہد رفیع کارکے پاور کیس اور 11 دیگر کیسز میں بھی ملزم نامزد ہیں۔شاہد رفیع کو گرفتار کرکے نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کردیا گیا۔
نیب ذرائع کے مطابق شاہد رفیع کو کل احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کےلیےپیش کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف رینٹل پاور کیس میں ملزم ہیں۔