میکسیکو کی ریاست ویرکروز میں ایک نامعلوم افراد کی فائرنگ جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئےجس کے بعد فائرنگ کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کا نشانہ البیکے نامی شخص تھا جو کہ منا ٹٹلن میں ایک کلب کا مالک ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کی مصدقہ وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔