گھوٹکی میں ایک اور ہندو لڑکی نے اسلام قبول کرلیا

پریا نے بھرچونڈی شریف پہنچ کراسلام قبول کرلیا،لڑکی کا نیا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا۔

               
April 21, 2019 · |, اہم خبریں, قومی
لڑکی نے میاں جاوید احمدکے سامنے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا۔فائل فوٹو

لڑکی نے میاں جاوید احمدکے سامنے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا۔فائل فوٹو

گھوٹکی کی رہائشی ایک اور ہندو لڑکی نے اسلام قبول کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گھوٹکی کی علاقے چونڈکو کی رہائشی ہندو لڑکی پریا نے بھرچونڈی شریف پہنچ کراسلام قبول کرلیا،پریانے پیر میاں جاوید احمدکے سامنے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا،لڑکی کا نیا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا۔

واضح رہے کچھ روز قبل ہی سندھ کے ضلع ڈہرکی سے مبینہ طورپر اغوا ہونے والی لڑکیوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد پسند کی شادی کا وڈیو بیان دیا تھا۔

دوسری جانب ہندو برادری کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ لڑکیوں سے زبردستی اسلام قبول کرایا گیا ہے جبکہ لڑکیوں نے اس الزام کو مسترد کر دیا تھا۔