نوجوان سرکاری ملازمتوں کی بجائے کاروبار کریں۔فائل فوٹو
نوجوان سرکاری ملازمتوں کی بجائے کاروبار کریں۔فائل فوٹو

وزیر اعظم نے کوئٹہ میں نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم پاکستان عمران خان کوئٹہ میں نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بدقستمی سے پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کےلیے گھر بنانا مشکل ہوگیا،ایک عام آدمی کی سب سے زیادہ ضرورت اس کے گھر کی چھت ہوتی ہے، اسی بات کے پیش نظر پچاس لاکھ گھروں کا پروگرام بنایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پچاس لاکھ گھر ان کے لیے ہیں جو خود سے گھر نہیں بناسکتے، ہم نے اس حوالے سے ہاؤسنگ منصوبے کے لیے بہت تیاری کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپ میں 80 سے 90 فیصد لوگ گھر بنانے کے لیے بینک سے قرض لیتے ہیں اور پاکستان میں اس کی شرح بہت کم ہے، ہم ایسا قانونی لائیں گے جس کے ذریعے لوگ گھر بنانے کے لیے بینکوں سے آسان شرائط پر قرض لے سکیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان سرکاری ملازمتوں کی بجائے کاروبار کریں، انہیں کنسٹرکشن کمپنیاں بناکر اپنا کام خود شروع کرنا چاہیے، گھروں کی تعمیر سے چالیس کے قریب صنعتیں چلنا شروع ہوجاتی ہیں اورملک میں کنسٹرکشن کا بے پناہ کاروبار شروع ہونے والا ہے۔

دورہ کوئٹہ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان سے ہزارہ برادری کے وفد نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے ہزار گنجی خودکش حملے میں شہید افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، وزیراعظم نے شہید افراد کے لیے فاتحہ خوانی اور ان کی مغفرت کی دعا بھی کی۔

اس سے قبل کوئٹہ پہنچنے پروزیراعظم   کا گورنراوروزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کااستقبال کیا۔سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم دوہ کوئٹہ کے بعد ایران کے دورے پر مشہد روانہ ہوجائیں گے۔