سعودی عرب میں پولیس اسٹیشن پر حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی العربیہ کے مطابق جوابی کارروائی میں چار حملہ آور مارے گئے ہیں، ان کے پاس مشین گن, بم اور دوسرا خطرناک اسلحہ تھا۔
ریاض سے 250 کلومیٹرشمال میں واقع ذلفی پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر سرکاری اہلکاروں کی ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں مل سکی۔