سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 207ہوگئی جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے، دھماکوں کے بعد تفتیش کے دوران پولیس نے 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 200سے تجاوز کرگئی، پولیس نے سات مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سری لنکن پولیس کا کہنا ہے کہ آٹھ دھماکوں میں 207 افراد ہلاک جبکہ 500 زخمی ہیں۔
دھماکے میں زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد میں 35 غیر ملکی بھی شامل ہیں،دھماکوں میں چار پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
دھماکے گرجا گھروں اور فائیو اسٹار ہوٹلوں میں ہوئے، گرجا گھروں میں دھماکے اس وقت ہوئے جب وہاں ایسٹرکی تقریبات جاری تھیں۔